18 فروری 2013 - 20:30

تہران ميں ، ايران اور يوريشيا ميں علاقائي تعاون کے زير عنوان دو روزہ بين الاقوامي سمينار پير سے شروع ہوگيا -

ابنا: وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے ايران اور يوريشيا ميں علاقائي تعاون کے زير عنوان بين الاقوامي سمينار کي افتتاحيہ تقريب سے خطاب ميں دنيا ميں توانائي کے ذخائر کي اہميت پر زور ديا - انہوں نے  بين الاقوامي روابط ميں توانائي کے بنياد کردار پر زور ديتے ہوئے کہا کہ توانائي کے ذرائع، آج کي دنيا ميں طاقت کے پہلےعنصر کي حيثيت رکھتے ہيں -
وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے کہا کہ فوجي توانائي، طاقت کا دوسرا عنصر شمار ہوتي ہے اور يہ ايسي حقيقت ہے جس سے کوئي انکار نہيں کرسکتا - انہوں نے اقتصادي توانائي کو طاقت کا تيسرا عنصر قرارديا - انہوں نے تہذيب اور ثقافت کو بھي دنيا ميں طاقت کے عناصر ميں شمار کيا اور کہا کہ اس عنصر کے کردارکو ديگر عناصر سے زيادہ موثر قرار دياسکتا ہے -

    انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت انتہائي حساس بين الاقوامي دور سے  گزرہے ہيں جس ميں تغيرات بہت تيزي کے ساتھ رونما ہورہے ہيں ، جس کے پيش نظرمثبت  علاقائي تعاون کي اہميت بڑھ گئي ہے -
   روسي پارليمنٹ کے نائب اسپيکر نيکلاي لويچف نے اس بين الاقوامي سمينار سے خطاب ميں يوريشيا کے علاقے ميں ايران کي اہميت پر زور ديتے کہا کہ ماسکو کے لئے ايران سے يکجہتي کافي اہميت رکھتي ہے - انہوں نے اسي کے ساتھ يوريشيا کے علاقے ميں رکن ملکوں کے درميان تعاون اور يک جہتي کي تقويت پر زور ديا - روسي پارليمنٹ کے نائب اسپيکر نے اپنے خطاب ميں اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ يوريشيا ايک يا دوقطبي دنيا کے نظريئے کو مسترد کرتا ہے، کہا کہ ماسکو کا نظريہ ہے کہ دنيا ميں ايک قطبي يا دو قطبي نظام نہيں   ہونا چاہئے -

ايران اور يوريشيا ميں علاقائي تعاون کے زير عنوان، بين الاقوامي سمينار سے خطاب ميں ہندوستان کے نمائندے نے کہا کہ آج براعظم ايشيا ميں استعماري طاقتوں کے لئے کوئي جگہ نہيں ہے - انہوں نے کہا کہ ايشيا ميں سامراجي طاقتوں کي حکومت کا دور ختم ہوچکا ہے اور اس بر اعظم کي نشائت ثانيہ شروع ہوچکي ہے -

ہندوستان کے نمائندے چن مے گرے خان نے يوريشيا ميں ايران کي اہميت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ ايران مختلف جہت سے ايک علاقائي طاقت شمار ہوتا ہے اور علاقے کے تغيرات ميں اس کے مثبت اثرات ناقابل انکار ہيں -

   انہوں نے يوريشيا کے رکن ملکوں کے درميان يکجہتي کي تقويت اور علاقے ميں استعمار کے دوبارہ آنے کے امکانات ختم کرنے کے لئے کوششيں جاري رکھنے کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ وقت آگيا ہے کہ ايشيا ميں نئ  معماري کے بارے ميں افکارو نظريات کا تبادلہ کيا جائے -   تہران ميں ،  ايران اور يوريشيا ميں علاقائي تعاون کے زير عنوان دو روزہ بين الاقوامي سمينار ميں روس، قزاقستان، تاجکستان، افغانستان، پاکستان، ہندوستان، چين اور جرمني کے نمائندے شريک ہيں -

يوريشيا کے سياسي تغيرات، علاقے ميں اقتصادي تعاون  اور جيوپوليٹيکل توانائي، افغانستان ميں علاقائي تعاون اور علاقائي سلامتي ، اس بين الاقوامي سمينار کے موضوعات ميں شامل ہے –

.......

/169